سرزمینِ اٹک تو شاد رہے۔ کرنل شجاع شھید اور اب کیپٹن اسفند شھید
صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ , ایسوسی ایٹ ممبر TxDLA آف امریکہ
نوجوان اسفند شھید کی تڑپ وطن کے لیے لازوال تاریخ رقم کر گئی۔ اٹک جو کہ صوبہ پنجاب کا آخری ضلع ہے اور یہ خیبر پختون خواہ کے ساتھ ہے۔ اِس سر زمین نے یکے بعددیگرئے اپنے سپوتوں کو وطن کی آن کے لیے قربان کردیا۔ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور جو لوگ اللہ پاک کی راہ میں شھید ہوتے ہیں وہ امر ہوجاتے ہیں وہ مرتے نہیں ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔انسانی عقل اِس زندگی کا شعور نہیں رکھتی۔رب پاک تو یہاں تک ارشاد فرماتا ہے کہ وہ رزق پہ کھاتے ہیں۔ اٹک نے چند ہفتے پہلے کرنل شجاع خانزادہ اور اب کیپٹن اسفند کی شہادت کی صورت میں پوری قوم پر احسان کیا ہے ۔ کرنل شجاع ستر سال کی عمر میں بھی بہادری کی وہ مثال کہ سبحان اللہ اور کیپٹن اسفند چھوٹی عمر سے ہی ولولہ انگیز شخصیت کے مالک۔ احباب نے یہ خبر بھی دی ہے کہ کیپٹن اسفند کا تعلق انجمن طلبہ اسلام سے بھی رہا اور وہ اِس کے کارکن تھے۔ گویا جناب اسفند یار نے غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے کا انجمن طلبہ اسلام کا بیج سینے پہ سجایا ہوگا اور نعرہ مستانہ غلامی رسولﷺ میں موت بھی قبول ہے لگایا ہوگا۔شائد اُنہی ساعتوں میں عزیزم اسفندشھید کی دعا قبولیت کے سارئے مرحلے طے کر گی ہوگی اور اللہ پاک نے اُس کو جام شہادت کے عظیم مرتبے پر سرفراز فرمادیا۔ جس مرتبے پر فائز ہونے کے لیے نبی پاکﷺ کے صحابہ اکرامؓ شدید خواہش رکھتے تھے ۔ اور انہی صحابہ اکرامؓ کی سنت پر پیرا کیپٹن اسفند پوری قوم کے نوجوانوں بچوں کے لیے ایک مثال قائم کر گیا۔ کہ اگر ہم حق پر ہیں تو ہمیں اِس سے نہیں ڈرنا چاہیے کہ موت ہم پر آپڑئے یا ہم موت پر جا پڑیں۔جناب کرنل شجاع خانزادہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چند ہفتے قبل برادرم ضیاالحق نقشبندی نے ایک کانفرنس کا انعقاد فرمایا تھا اور راقم کو بھی شرکت کا موقع ملا تھا۔اِس کانفرنس میں کرنل شجاع خانزاداہ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا۔ اٹک کی سر زمین نے اپنے ایک اور سپوت کی قربانی دی ہے۔افغانستان میں بھارتی ایجنسی راہ نے پاکستان کے لیے نام نہاد دہشت گردوں کوتیار کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ اور بے گناہ اور نہتے شہریوں کو قتل کرکے پاکستان میں بے چینی پیدا کران ہی بھارت کا مطمع نظر ہے۔اِ ن حالات میں پاک فوج کی شجات کو سلام۔ گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ عضب نے پاکستان میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اورپاکستان پر دہشت گردی کے سائے چھٹنے لگے ہیں اِسی لیے تو مودی سرکار کے پیٹ میں درد ہورہی ہے اور مودی پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے اور اپنی ملک میں گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے پاکستان سے جنگ کرکے اپنی جنتا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ یہ غازی یہ تیرئے پر اسرار بندئے جنہیں تونے بخشا ہے ذوقِ خدائی۔پاکستان کو جنگ میں جھونکنے والے بہت سے عناصر جن میں ہمارا دُشمن نمبر ایک بھارت سب سے آگے ہے اور دوسری طرف پیٹرو اسلام کی حامل جماعتیں جو کہ ڈالرز اور پونڈز کے طفیل پاکستانیوں کی زندگیوں کے چراغ گُل کر رہی ہیں۔پاک فوج نے جس طرح قربانیاں دی ہیں اور جنگ عضب کو واقعی بہت ہی کھٹن جنگ قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ جنگ اپنے ہی علاقے میں لڑی جارہی ہے۔بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ جوان سے لے کر جرنیل تک نے اِس جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔مسلم دنیا کے حوالے سے ایران اور سعودی عرب کا کردار قابل ستائش نہیں ہے۔ اپنی صدیوں سے جاری سرد جنگ کی وجہ سے یہ دونوں ممالک مسلمان ممالک میں ہونے والی تخریبی سرگرمیوں کو آشیرباد دیتے ہیں۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ فرقہ ورانہ جنگ کے بیج بو دئیے گئے ہیں اور سعودی عرب اور ایران اس حوالے سے اپنا کردا ادا کرہے ہیں۔خونِ مسلمان کی ارزانی کا اندازہ اِس سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکی سامراج مسلمانوں کو تہہ وبالا کرنے پہ تُلا ہوا ہے لیکن مسلمان ممالک کبوتر کی طرح آنکھیں موندھے ہوئے ہیں۔جنگ والے ممالک میں خواتیں بوڑھے اور بچے جس جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں اُسکا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ گاجر مولیوں کی طرح بچوں بوڑھوں عورتوں کو شھید کیا جارہا ہے۔ترکی، پاکستان، ایران اور سعودی عرب اگر یہ ممالک آپس میں مل بیٹھ جائیں تو شائد امریکی سامراج کو مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے سے منت سماجت کرکے روک سکیں۔ پاکستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ دراصل بھارت، امریکہ کے خلاف ہے اور پاکستان میں بلوچستان اور کے پی کے میں جتنا نقصان پاک فوج اُٹھا چکی ہے اُس کے مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ عام جوان سے لے کر جرنیل تک اِس دہشت گردی کی جنگ میں شھید ہوئے ہیں۔ اِسی طرح عوام بھی ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردی کی نذر ہوچکے ہیں۔ مالی نقصان بھی کھربوں میں ہے۔ہمارئے ملک کے سیاستدان نہ جانے کہاں بستے ہیں وہ ایک دوسرئے کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں اُنھیں اِس بات کا ادراک ہی نہیں ہے کہ خدا نخواستہ ملک کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اِن خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس میں اتحا و اتفاق ہونا ضروری ہے۔پاک فوج آپریشن عضب میں دُشمن سے برسرپیکار ہے۔ہمیں بطور قوم یہ بات طے کرلینی چاہیے کہ ہم نے پرائی جنگوں میں نہیں گھسنا اگر ہم اپنے ملک کے داخلی معاملات کو کنڑول میں کرلیں تو باہر کا کوئی بھی دشمن ہمارا بال بیکا نہیں کر سکتا۔ میر جعفروں اور میرصادقوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔دین کے نام پرخارجی عناصر کو اپنے وطن میں کام سے روکنا ہوگا۔ ہر سوچ، زبان مذہب کے پیروکاروں کو حق زندگی دینا ہوگا۔جن عوامل نے دہشت گردی کو ہوا دی اُن میں پیٹرو اسلام کی حامل نام نہاد دینی جماعتیں بھی شامل ہیں جو اپنے نظریات کو باقی سب پر ٹھونسنا چاہتی ہیں اِس حوالے سے ہمارئے برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کی حکومتوں کو بھی یہ گزارش ہے کہ آپ اپنی سرد جنگ میں دوسرے ممالک کے انسانوں کو ایندھن کیوں بنا رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے سابق امیر جناب سید منور حسن نے تو مینار پاکستان پہ کھڑئے ہو کر کہہ دیا تھا کہ قتال کیا جائے۔ اور یہ بھی پاک فوج کے شہادت پانے والے فوجی شھید نہیں ہے۔ اِس طرح کی ذہنی حالت نام نہادنام نہاد رہنماؤں کی ہے۔ ان لوگوں نے پاکستان سے رواداری برداشت بھائی چارہ چھین لیا ہے۔ درحقیقت یہ وہ لوگ ہیں جن کا کام صرف رقم کمانا ہے اُس کے لیے دین دنیا سب کچھ فروخت کر دیتے ہیں ۔حتیٰ کہ اپنے ملک کی خاطر شھید ہونے والے فوجیوں کو شہادت کا رُتبہ دینے کے لے تیار نہیں اور دہشت گرد جو مسجدوں مدرسوں بازاروں میں خود کش حملے کر رہے ہیں اُن کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔ ایسے عناصر کو ایسے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہو گا۔یہ جنگ جو ایک سال سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔ اِس میں موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم دونوں کی ورکنگ ریلشنشپ بہت بہتر ثابت ہوئی ہے۔ جس طرح مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر پاکستانیوں کو شھید کرتی رہی ہے اور حالیہ دنوں میں پاکستان توڑنے اور بنگلہ دیش بنانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے ۔پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہت نے تو بھارت کا جینا حرام کر رکھا ہے اور مودی نے تویہاں تک کہ دیا کہ ہم پاکستانیوں کا حال برما کے مسلمانوں جیسا کریں گے۔وہ لوگ جو نظریہ پاکستان کو ابھی تک نہیں مانتے جو قائداعظمؒ کو ہندوستان کو تقسیم کرنے کا گناہ گار قرار دیتے ہیں ۔وہ جاگتی آنکھوں سے دیکھ لیں اور سن بھی لیں کہ بھارت کا وزیراعظم دوسرئے ملک میں کھڑئے ہو کر واشگاف اعلان کر رہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو توڑا۔ اِس جنگ میں جتنا خون بہا اُس کا ذمہ دار مکمل طور پر ہندوستان ہے۔قوم پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کر تی ہے سب دیکھ لیں کہ کا نگریسی ملاؤں اور پیٹرو اسلام کے حامل نام نہاد مذہبی رہنماؤں اور امریکی آشیرباد کے حامل نام نہاد لبرل فاشسٹ بھی دیکھ لیں کہ دو قومی نظریہ کسے کہتے ہیں۔ مودی نے اب پوری دنیا کو بتا بھی دیا ہے اور سمجھا بھی دیا۔پاک فوج کی لازوال قربانیوں نے پاکستان کو نیا جنم دیا ہے اور رب پاک کے نام پر بننے والے اِس ملک میں انشااللہ امن قائم ہوگا۔ پاک فوج زندہ آباد پاکستان پائندہ آباد ۔اِس قوم کے پس کرنل شجاع خانزادہ اور کیپٹن اسفند شھیدوں کا ایک ایسا غول ہے کہ وہ نریندر مودی کی آنکھوں کو پھوڑ دئے گا اگر اُس نے میلی آنکھ سے پاکستان کو دیکھنا بند نہ کیا۔ پاکستانی قوم گواہ رہنا کہ ہماری پاک فوج نے جرنیل راحیل راحیل شریف کی قیادت میں مادر وطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔
No comments:
Post a Comment