Saturday, 1 November 2014

کیسی دروغ گوئی ہے امام عالیٰ مقامؓ کی عظیم شہادت کو صرف رسم بنا ڈالا ہے سبق نہیں سیکھا آج کا یزید پھر بے مہار ہے ایک اور کربلا پھر درپیش ہے.................................written by ashraf asmi advocate, human rights activist


کیسی دروغ گوئی ہے

امام عالیٰ مقامؓ کی عظیم شہادت کو

صرف رسم بنا ڈالا ہے سبق نہیں سیکھا

آج کا یزید پھر بے مہار ہے

ایک اور کربلا
پھر درپیش ہے
ہر طرف منافقت کی جیت ہے
سچائی پھر مظلوم ہے
ظالم اور مظلوم
دونوں نواسہ رسولﷺ کا دم بھرتے ہیں
کیسی دروغ گوئی ہے
امام عالیٰ مقامؓ کی عظیم شہادت کو
صرف رسم بنا ڈالا ہے سبق نہیں سیکھا
آج کا یزید پھر بے مہار ہے
امامؓ کے نام لیواوں کا ایک جمِ غفیر ہے
لیکن سچائی پھر کیوں تنہا ہے اوردُبکی ہوئی ہے
ظلم کیوں ز ندہ ہے
امام عالی مقامؓ کے درس
پر عمل کی ضرورت ہے
 اشرف عاصمی

No comments:

Post a Comment